ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی ”پنکی” مرد نکلی

Kolkatta

Kolkatta

خاتون بن کر ایشین گیمز 2006 میں گولڈ میڈل جیتنے والی ”پنکی پرامانک” مرد نکلی،کول کتہ پولیس نے انہیں ساتھی کھلاڑی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔دو ہزار چھ کے دوہا ایشین گیمز میں چار سو میٹر ریلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی پنکی پرامانک کو کول کتہ پولیس نے میڈیکل رپورٹس میں مرد قرار دیے جانے کے بعد ساتھی کھلاڑی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی ایشین گولڈ میڈلسٹ کو ڈاکٹرز کے بورڈ نے مرد قرار دیا ہے۔