اسپین آگ بھڑک اٹھی، 4 ہزار سے زائد افرادگھر بار چھوڑنے پر مجبور

میڈرڈاسپین کے جزیرے کینری کے جنگلات میں آگ بھڑکنے سے 4 ہزار سے زائد لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ حکام کے مطابق 470 ہیکٹر رقبہ آگ سے متاثر نظر آتا ہے۔اس سے پہلے بھی اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔اسپین میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث آگ بجھانے والے عملے کو کام میں دشواریاں پیش آرہی ہیں تاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

Fire burned Spain

Fire burned Spain