اسپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش نہیں ہونگی، فیصل کریم کنڈی

Faisal kundi

Faisal kundi

پاکستان (جیو ڈیسک)قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے اسپیکر کا کام پارلیمنٹ کی نمائندگی کرنا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کسی صورت عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونگی۔ سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا دنیا میں کوئی اسپیکر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کسی صورت عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا اسپیکراورچیئرمین سینیٹ نے توہین عدالت سے متعلق اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کرلی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت اداروں کے درمیان ٹکرا نہیں چاہتی ہے ۔ جو لوگ حکومت اور اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔