اصغر خان کیس، فیصلہ میں ہمارے خلاف کچھ نہیں: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے میں ہمارے خلاف کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ اقتدار میں آکر پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ اصغر خان کیس سابق جرنیلوں اور ایوان صدر کے بارے میں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی ہر شق قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے ہر شخص کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔