اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔ راناء ثنا

rana sanaullah

rana sanaullah

پنجاب : (جیو ڈیسک) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس افواہوں پر مبنی ہیں،اس مقدمہ میں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اسے تسلیم کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اقبال جرم کی سزا ہوتی ہے، اسد درانی کے بیانات کی حمایت کوئی دوسرا کردار نہیں کر رہا۔ آئی ایس آئی سیاست میں ملوث رہی ہے اور اب بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی ایجنسی نے سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کیں تو یہ جرم ہے۔ اور رقم لینے والے سیاست دان شریک جرم۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، عمران خان کو اپنی سوتن سمجھتے ہیں اس لئے اسٹیبلشمنٹ سے ناخوش ہیں۔