سانحہ کوہستان میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو گئی۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

(جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوہستان سانحہ میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو گئی ہے یہ شرپسند جائے وقوعہ سے قریبی دو وادیوں سے آ ئے تھے اور ان کی تعداد بیس کے قریب تھی جبکہ ان کے مزید ساتھی پہاڑوں پر بھی موجود تھے۔

نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر فوج کو گلگت اور اسکردو بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان کے ملزمان جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ساٹھ سالوں کے دوران بلوچستان کے لوگوں کو سوائے محرمیوں کے کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جو علیحدگی پسند آ زادی کی بات کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تعدا د صر ف اڑتالیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کترینہ کیف کو پاکستان آ نے کے لئے این او سی کا جائزہ لے کر ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔