الیکشن کمیشن کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں آج جاری کرے گا

election commission

election commission

(جیو ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان آج آٹھ کروڑ بتیس لاکھ سے زائد ووٹرز کے ناموں پر مشتمل نئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں پچپن ہزار ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنا ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ رائے دہندگان میں مرد ووٹرز کی تعداد چار کروڑ تہتر لاکھ پچاس ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد تین کروڑ انہتر لاکھ چھتیس ہزار چار سو ہے۔ ووٹوں کے اندراج کی تصدیق کے بارے میں ایس ایم ایس سروس کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان آج ایس ایم ایس سروس کا افتتاح کریں گے۔ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ہر شہری شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپنی رجسٹریشن معلوم کر سکے گا۔