افراط زر کی شرح میں معمولی کمی

graph

graph

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مئی کے دوسرے ہفتہ کے دوران 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام اور 22 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، زندہ چکن، ایل پی جی، پیاز، چینی، سرخ مرچ، گندم اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی جبکہ تازہ دودھ، باسمتی چاول، ملک پاڈر، کوکنگ آئل، ویجی ٹیبل گھی (ٹین)، نمک، چائے، سگریٹ، کپڑے، جاجیٹ، سینڈلز و چپلز (زنانہ و مردانہ)، چارجز، مٹی کے تیل، گیس کے نرخوں، جلانے کی لکڑی، کپڑے دھونے کے صابن، ماچس، پٹرول، ڈیزل اور لوکل کالز کے ٹیلی فون ریٹس میں استحکام رہا ، اسی طرح کیلے، انڈے، دالوں، آلو، گڑ، لہسن اور دوسری متفرق اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔