وفاقی حکومت نے تھر کول کا منصوبہ ختم کرنے کی تیاری کرلی

Thar coal

Thar coal

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی حکومت نے تھر کول کا منصوبہ ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے جبکہ منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لئے رقم دیں تو منصوبہ کامیاب ہو سکتا ہے ۔

توانائی کانفرنس میں خطاب کے دوران پلاننگ کمیشن کے ڈائریکٹر انرجی شاہد ستار نے کہا ہے کہ تھرکول کے منصوبے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے تھرکول منصوبے کے فنڈ روک لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے آڈٹ کے مطابق ثمرمبارک مند کا تھرکول منصوبہ ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں تھر کے کوئلے سے گیس کا شعلہ چند گھنٹے چلا پھر بند ہوگیا۔

اس کے جواب میں ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ منصوبہ سے فی یونٹ بجلی کی پیداوار چار روپے میں ہونا تھی۔ حکومت رقم دے گی تو بجلی بنائیں گے۔ فنڈز نہ ملنے پر منوبہ بند کیا گیا ہے چار ماہ تک ہم نے گیس پیداوار کر کے دکھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹی وی چینلز نے اس پیداواری عمل کو نشر کیا۔ منصوبہ کو ناکام کہنے والے شاہد ستار نے خود کبھی تھرکول کا دورہ بھی نہیں کیا۔