افغانستان: خود کش کاربم دھماکے میں 9 افراد ہلاک، 6 زخمی

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار جلال آباد ائیرپورٹ کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ مرنے والوں میں چھ شہری، دو ائیرپورٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ حملے میں بین الاقوامی فورس کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے قرآن پاک کی بیحرمتی کا ردعمل قرار دیا۔