نیلسن مینڈیلا روبصحت، گھر منتقل

nelson mandela

nelson mandela

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔ترانوے سالہ نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث جوہانسبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں تشخیص کے بعد ڈاکٹرز نے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر کی صحت کو بہتر قرار دیا۔ جس کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا۔ نیلسن منڈیلا کو جنوبی افریقہ میں سیاہ فام افراد کی پرامن جدوجہد کے باعث دنیا بھر میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔