افغانستان:قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے

afghanistan

afghanistan

افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ افغان سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ منگل سے اب تک ہونے والے مظاہروں میں چھبیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔لغمان میں سیکڑوں افراد نے گورنر ہاس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دئیے۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراو کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی امریکا مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔