یمن:صدارتی محل کے سامنے دھماکا،26جان بحق

yemen car blast

yemen car blast

یمن میں صدارتی محل کے سامنے دھماکے سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب انتخابات کے نتیجیمیں نائب صدر منصور الہادی کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

یمن میں نئے صدر منصور الہادی کے منتخب ہونیکے چند گھنٹوں بعد ہی صدارتی محل کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا۔کار میں نصب بم سے چھبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یمن میں انتخابات میں نائب صدر منصور الہادی یمن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔منصورالہادی صدارت کیلئے واحد امیدوار تھے۔