افغان مظاہرین کا صدارتی محل کی جانب مارچ

afghan protest

afghan protest

کابل میں سیکڑوں مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور صدرارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

جلال آباد میں بھی نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں مظاہرین نے جمع ہوکر امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا۔ صدر اوباما اور ایساف کے کمانڈر نے کابل میں امریکی اڈے پر پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگی تھی۔