پشاور؛ گھر میں جنریٹر کے دھماکے میں 2 عورتوں سمیت 4 افراد زخمی

Peshawar Generator Blast

Peshawar Generator Blast

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کوہاٹی کوچہ رسالدار میں گھر میں جنریٹر کے دھماکے میں 2 عورتوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹی کوچہ میں گھر میں جنریٹر کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو کے مطابق جنریٹر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔