افغانستان : دو خود کش دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک

Afghanistan blast

Afghanistan blast

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں دو خود کش دھماکوں میں ایک کونسلر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔دارالحکومت کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹر کے باہر خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چھابڑی فروش بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آور کا نشانہ اعلی حکام تھے جو احمد شاہ مسعود کی گیارہویں برسی کے موقع کابل میں جمع تھے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اس سے پہلے صوبہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ میں کونسلر نعمت اللہ خان کے گھر کے باہر نصب بم پھٹنے سے کونسلر اور انکا باڈی گارڈ جاں بحق ہو گئے جبکہ انکے دو بیٹے زخمی ہو گئے۔