حملے کی کوئی حرکت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے: ایران

Iran

Iran

ایران (جیوڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب نے خطے میں حملے کی کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز نیوی کمانڈر اور ریئر ایڈمرل علی فاداوی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس میں حملے کی کوئی بھی احمقانہ کوشش کی تو اسکے فوجی خطے سے کسی نقصان کے بغیر واپس نہیں جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فورسز کی موجودگی ایران کے لئے زبردست خطرہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے ہم تمام تر صورتحال پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں واضح مثالیں موجود ہیں کہ امریکہ جب بھی کسی خطے میں گیا وہاں پر اپنا تسلط جما لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خلیج فارس میں بھی توانائی کے ذرائع پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے۔