افغانستان میں تشدد کی لہر 17 شہری ، 10 افغان فوجی ہلاک

afghanistan forces

afghanistan forces

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی حصے میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں سترہ شہری اور دس افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلمند صوبے میں طالبان نے تین خواتین سمیت سترہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایک دوسرے واقعے میں شدت پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں دس افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ لغمان صوبے میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے دو نیٹو اہلکاروں کو ہلکا کر دیا۔افغان سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا یہ بارہواں اتحادی فوجی ہے۔