داغستان: خودکش حملے میں مذہبی رہنما سمیت سات افراد جاں بحق

Sheikh Saeed Effendi

Sheikh Saeed Effendi

داغستان میں ہونے والے خودکش حملے میں مذہبی رہنما سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق داغستان کے مشہور مذہبی اور روحانی رہنما شیخ سعید آفندی کو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر میں عقیدت مندوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ دھماکے میں سعید آفندی سمیت سات افراد مارے گئے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ 72 سالہ شیخ سعید آفندی کا شمار جمہوریہ داغستان کے مشہور مذہبی رہنماں میں ہوتا تھا۔ وسط ایشیائی ریاستوں میں اسلامی مذہبی رہنماں پر حملوں کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ ماہ تاتارستان کے مفتی بھی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔