افغانستان میں جھڑپ، 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

afghanistan soldiers

afghanistan soldiers

افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکار اور دو طالبان ہلاک ہو گئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ وردوج علاقے میں ہونے والی جھڑپ تین گھنٹے جاری رہی۔جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکاراور دو طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایک دوسرے واقعے میں افغانستان کے جنوبی حصے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک ہو گیا۔ افغانستان میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد ایک سو تہتر ہوگئی ہے۔