افغانستان میں شدید سیلاب سے پچیس افراد ہلاک

afghanistan flood

afghanistan flood

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں شدید سیلاب سے پچیس افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے سرائے پل میں سیلابی ریلا متعدد گھروں کو بہا لے گیا جن میں ایک گھر ایسا بھی شامل ہے جہاں شادی کی تقریبات جاری تھیں۔

افغان حکام کے کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اسی سے زائد لاپتہ ہیں۔ ہلاک اور لاپتہ افراد شادی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمان تھے،لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔