افغانستان میں پانچ اپریل 2014 کو صدارتی انتخابات کا اعلان

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان میں نیٹو فوج کے حتمی انخلا سے چند ماہ قبل 5 اپریل 2014 کو آیندہ صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جنگ زدہ ملک کے آزاد الیکشن کمیشن نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی پر حزب اختلاف کی جانب سے نئے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے دبا ڈالا جا رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ایک سنئیر عہدے دار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدارتی انتخابات 5 اپریل 2014 کو ہوں گے۔افغانستان سے امریکا کی قیادت میں نیٹو فوج کا انخلا دسمبر2014 تک مکمل ہوگا۔نیٹو فوج کے ترجمان ڈومینک میڈلے نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں’آیندہ انتخابات کی شفافیت اور اعتباریت نیٹو کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہوگی۔