بھارتی وزیر خارجہ پاکستان اور چین سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں

 Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت کے نئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مزید قریبی تعلقات کے لیے کام کریں گے۔

59 سالہ سلمان خورشید اپنے 80 سالہ پیش رو سے کہیں زیادہ جوان ہیں اور انہیں بھارت کے زیرک اور سمجھدار سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ خورشید کا تعلق بھارت کے ایک معروف مسلم گھرانے سے ہے اور محکمہ خارجہ ان کے لیے نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل وہ 1990 کے عشرے میں جونیئر وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ نئی دہلی میں قائم سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے سربراہ بھاسکر را کہتے ہیں کہ خارجہ امور کا قلم دان سلمان خورشید کے پاس آنے سے مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔