افغانستان : نیٹو بیس پر خود کش حملہ ، 12 افراد ہلاک

afghanistan nato

afghanistan nato

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے وردک میں نیٹو بیس کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں دو افغان پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وردک صوبے کے سید آباد ڈسرکٹ میں قائم نیٹو بیس کے دروازے پر حملہ آوروں نے پہلے دھماکہ کیا اس کے بعد بارود سے بھرا ٹرک اڑا دیا۔

واقعیمیں متعدد زخمی بھی ہوئے جن میں بیشتر کی حالت تشوشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔