افغان جنگ کے دوران دو ہزار دو سو اٹھہتر امریکی فوج ہلاک ہوئے

USA Military

USA Military

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان جنگ کے دوران امریکا کے دو ہزار دو سو اٹھہتر فوجی ہلاک ہوئے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق افغان جنگ اور اسے جڑی کارروائیوں میں امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا پڑا بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار دو سو اٹھہتر ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز بھی جنوبی افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے چھ امریکی ہلاک ہوئے تھے۔