افغان حکومت اور طالبان پیرس مذاکرات پر رضامند

Taliban

Taliban

افغان حکومت اور طالبان رہنماؤں کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات پیرس میں ہونگے،حامد کرزئی نے گرین سگنل دے دیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رواں ہفتے فرانس میں مذاکرات ہوں گے۔

آر ایف آئی ریڈیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ رواں ہفتے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پیرس میں ہوں گے۔ تاہم مذاکرات کے مقام اور شرکت کرنے والوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں 2014 میں نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، مذاکرات میں افغان طالبان کے علاوہ دیگر دھڑے جیسے شمالی اتحاد لشکر اسلامی کی شرکت کے امکانات ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھی مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔مذاکرات کی میزبانی فرانس کرے گا۔