افغان صدر حامد کرزئی اسلام آباد پہنچ گئے

hamid karzai

hamid karzai

اسلام آباد : سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے افغانستان کے صدر حامد کرزئی اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر شوکت اللہ خان اور اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ حامد کرزئی صدر آصف علی زرداری کی میزبانی میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی صدر زرداری اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔