جی ایچ کیو حملے کی سازش، بریگیڈیئر علی خان پر فرد جرم عائد

ali khan

ali khan

اسلام آباد : برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے بریگیڈیئر علی خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئرعلی خان نے جی ایچ کیو پر حملے کی سازش تیار کی تھی۔ بریگیڈیئر علی خان فوجی افسران کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے تھے۔ بریگیڈئیرعلی خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا دعوی ہے کہ سیالکوٹ میں فوج کے ایک اعلی افسر کے دستخط سے جاری چارج شیٹ میں بریگیڈئیر علی پر تین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بریگیڈئیر علی خان پر پہلا الزام کالعدم تنظیم حزب التحریر سے روابط کا ہے۔

دوسرا الزام فوجی افسران کوحکومت کے خلاف اکسانے اور تیسرا الزام جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی کا ہے۔ فرد جرم میں بریگیڈیئر علی خان کے ساتھ سویلین نام بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فوجی حکام کا خیال ہے کہ یہ سویلین برطانوی شہری کالعدم تنظم حزب التحریر کے رکن ہیں۔