افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مزید 6 ماہ کی توسیع

Afghan Refugees

Afghan Refugees

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے 31 دسمبر2012 کی ڈیڈ لائن میں مزید 6 ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی کے مسئلہ پراسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے تمام افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

اس سلسلہ میں وفاقی وزیر سیفران کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال کے آخر میں 2 لاکھ افغان مہاجرین واپس چلے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں میں 18 لاکھ رجسٹرڈ اور 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین مقیم ہیں۔