افغان کسٹمز حکام نے7نیٹو کنٹینرز واپس کر دیئے

nato containers

nato containers

چمن سرحد : چمن سرحد کے ذریعے افغانستان جانے والے آٹھ نیٹوکنٹینرمیں سے ایک اسپین بولدک پہنچ گیا۔باقی سات کوافغان فورسز نے کاغذات مکمل نہ ہونے پرواپس بھیج دیا۔افغان کسٹم ذرائع نے بتایا کہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد نیٹوکنٹینرز کوافغانستان آنے دیا جائے گا۔پاکستانی کسٹم حکام کے مطابق واپس کئے گئیسات نیٹو کنٹینرز کو کسٹم حکام نے کلیئرنس دیدی تھی۔

نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعداب تک چمن سرحد کے ذریعے نو نیٹوکنٹینرز افغانستان پہنچ چکے ہیں۔نیٹو سپلائی کے چالیس کنٹینرز چمن میں پاک افغان سرحدٹرمینل پرکھڑے ہیں۔