الزام ثابت ہونے کی صورت میں سیف قذافی کو سزائے موت کا امکان

طرابلس لیبیاکے سابق مرد آہن کرنل معمر القذافی کے سپوت سیف الاسلام قذافی پر الزنتان شہر میں مقد مہ چلایا جائے

Saif al-Islam gaddafi

Saif al-Islam gaddafi

گاجہاں غالب امکان ہے انکو موت کی سزا سنائی جائیگی۔برطانوی اخبار سنڈے ٹیلیگراف کے مطابق سیف الاسلام پر مظاہرین اور انقلابیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے،اخبار نے دعوی کیا ہے کہ لیبیا کی حکومت نے سیف الاسلام کے مرضی کے مطابق مقدمے کی سماعت طرابلس کے بجائے الزنتان میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لیبیائی پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کے پاس سیف الاسلام کے خلاف آڈیو، ویڈیو، بیانات اور تحریری دستاویزات کی صورت میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ نیز عوامی انقلاب کے دوران سیف الاسلام کے متعدد بیانات بھی ان کے خلاف مقدمے میں بطور ثبوت پیش کئے جائیں گے۔ہمارا خیال ہے کہ ہم سیف الاسلام کا منصفانہ ٹرائل کر پائیں گے۔ سیف الاسلام پر الزامات اگرعدالت میں ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے۔