الطاف حسین جنوبی پنجاب کیلئے اہم اعلانات کریں گے۔ فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین جلسہ میں ملکی اور خصوصا جنوبی پنجاب کے لئے اہم اعلانات کریں گے۔ فاروق ستار ملتان میں حاکم خان حادی خیل کی طرف سے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔
فاروق ستار نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ملکی موجودہ صورت حال اور جلسے پر بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں سینٹ۔ صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین نے مقامی عہدیداروں نے دن رات محنت کی ہے۔ ایم کیو ایم فرسودہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔