الطاف حسین کا پی پی، ایم کیو ایم کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم

altafمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے اور اس مذاکرات میں کئے گئے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کوپاکستان بالخصوص سندھ کے عوام کیلئے خو ش آئند قراردیا ہے ۔ انہوں نے سندھ دھرتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
الطاف حسین نے قومی مفاہمتی عمل کے فروغ کیلئے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور اس ضمن میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سینیٹربابراعوان اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔