الطاف حسین کی جمشید روڈ پر ہوٹل پر دستی بم حملے کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

پاکستان : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمشید روڈ پر واقع ہوٹل دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی ۔ اوراہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کھلے عام بھتہ طلب کررہے ہیں اور انکار پر کاروباری مراکز اور دکانوں پر فائرنگ و دستی بم حملہ کررہے ہیں۔ پویس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی جو تشویش کا باعث ہے۔

الطاف حسین نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کے اعلی حکام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن امن و امان پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کیوں نہیں کیا جارہا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمشید روڈ پر دکان پر دستی بم حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔