وزیراعظم گیلانی کے پاس اپیل کیلئے صرف آج کا دن

Gilani

Gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے اور سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلیے صرف آج کا دن بچا ہے۔

چھبیس اپریل کو سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو این آر او پرعملدرآمد سے متعلق مقدمے میں عمل نہ کرنے اور توہین عدالت کا مرتکب ہونے پر تیس سکینڈ کی سزا سنائی تھی۔ وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزازاحسن کا کہنا تھا فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی یہ اپیل ایک ماہ کے اندر دائر کی جانی تھی اور آج یہ وقت پورا ہو جائے گا۔

مقررہ وقت سے دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نیرولنگ جاری کی کہ توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ون جی کے تحت پارلیمنٹ سے نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔