العربیہ ٹی وی دہشت گردی کی ترویج کر رہا ہے ، شامی مندوب

Bahar Al Jaafari

Bahar Al Jaafari

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشارالجعفری نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا کنٹرول روم ایک غیر ملکی ٹی وی اسٹیشن کا دفتر ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارالجعفری نے کہا العربیہ ٹی وی نیٹ ورک دہشت گردی کو ابلاغی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینل واقعات کے رونما ہونے سے قبل ہی ان کے بارے میں خبریں نشر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی جانب سے پہلی مرتبہ ذرائع ابلاغ پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔