القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام

ahmad al zawahiri

ahmad al zawahiri

القاعدہ نے ایمن الظواہری کا ایک ویڈیوپیغام جاری کیا ہے۔۔۔ اس پیغام میں القاعدہ رہنما کو اسامہ بن لادن کی تعریف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تیس منٹ پر محیط وڈیو پیغام میں ایمن الظواہری اسامہ بن لادن کو خراج عقیدت پیش کررہاہے۔
ویڈیو پیغام امام کے ساتھ ایام کے نام سے شروع ہوتا ہے۔ ویڈیو پیغام میں ایمن الظواہری بتا رہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو تکلیف ہو گی اگر اس کے ساتھی جہاد کے راستے سے الگ ہوئے۔ یہ علم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایمن الظواہری نے ویڈیو پیغام کے آخر میں یہ کہا کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں ایسے پیغامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسامہ بن لادن کی دو مئی کو ہلاکت کے بعد ایمن الظواہری القاعدہ کا سربراہ بنادیا گیا تھا۔