القاعدہ عرب ریاستوں میں جمہوری استحکام کیلئے خطرہ، برطانیہ

Jonathan Evans

Jonathan Evans

برطانیہ : (جیو ڈیسک) برطانیہ کے سیکورٹی چیف نے القاعدہ کو عرب ریاستوں میں جمہوری استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ برطانوی سیکورٹی ایجنسی ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل جوناتھن ایونز نے کہا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے برطانیہ پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

القاعدہ یمن، لیبیا، تیونس اور مصر میں جمہوری استحکام میں خرابی پیدا کررہی ہے کیونکہ عرب ممالک القاعدہ کیلئے بہتر ٹھکانے بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی سرگرمیوں کامرکز پاکستان اورافغانستان کے علاوہ عرب ممالک کی طرف منتقل ہورہا ہے۔