بیلجیئم : دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، 6 مسلمانوں کو قید کی سزا

Belgium

Belgium

بیلجیئم : (جیو ڈیسک) بیلجیئم کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 6 مسلمانوں کو قید کی سزا سنا دی ہے۔برسلز کی عدالت میں 7 مسلمانوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔ عدالت نے چھ افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی۔

گروہ کے ایک لیڈر کو 11 سال اور دوسرے کو 8 سال قید جبکہ دیگر ارکان کو 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کا تعلق برسلز کی مقامی مسجد سے ہے۔