شام کے سینکڑوں مہاجرین پناہ کیلئے ترکی پہنچ گئے

Syria

Syria

شام : (جیو ڈیسک) شام سیسینکڑوں مہاجرین ترکی کی حدود میں پناہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔سرحد پار کرنے والے تین سو مہاجرین میں سولہ افراد کا تعلق شامی آرمی سے بھی تھا۔ اس سے پہلے بھی ترکی میں تیس ہزار شامی مہاجرین پناہ لیئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شامی باغیوں نے دارت اعزا میں قائم فوجی چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔

باغیوں کا اس چوکی پر قبضہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد ہوا۔ باغیوں نے چوکی پر قبضے کے بعد وہاں بھاری ہتھیار منتقل کر دیئے ہیں۔