بولیویا : 5 ہزار مظاہرین جنگل میں سڑک بنا نے کیخلاف طویل مارچ کریں گے

Bolivia

Bolivia

بولیویا : (جیو ڈیسک)بولیویا کے شہر لا پیز میں پانچ ہزار مظاہرین جنگل میں سڑک بنائے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے چھ ہزار کلومیٹر کا راستہ طے کریں گے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس عمل سے جنگلی حیات کو سخت نقصان پہنچے گا اور ماحول میں بھی آلودگی بڑھے گی۔ بنائی جانے والی اس سڑک کیخلاف مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے چھے ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ستاون دنوں میں طے کریں گے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر تعمیراتی کام کی رفتار سست کردی گئی ہے تاکہ مظاہرین کے ساتھ باہمی گفت و شنید کے بعد اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔