القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اور افغانستان میں چھپے ہیں،جنرل ڈیمپسی

 General dempsey

General dempsey

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں پچھلے کچھ سال میں تبدیلیاں آئی ہیں،القاعدہ کی اعلی قیادت 10سال کی جنگ میں شدید متاثر ہوئی ،القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اور افغانستان کے کچھ علاقوں میں چھپے ہیں، بھارت خطے کا اہم ترین اور سب سے بڑا جمہوری ملک ہے،پاکستان کوبھی جنوبی وزیر ستان، فاٹا میں فوجی نقصان اٹھانا پڑا ہے،القاعدہ بین الاقوامی نیٹ ورک ہے، دنیا میں اس سے جنگ کرینگے، امریکی فوج کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اور افغانستان کیلیے بڑا خطرہ ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے،حقانی نیٹ ورک براہ راست کابل حملوں میں ملوث ہے،اس نیٹ ورک کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔