اللہ رب العزت آنے والے سال کو پوری دنیا کیلئے امن و اخوت اور ترقی و خوشحالی کا سال بنائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

Dr Abdul Qadeer Khan

Dr Abdul Qadeer Khan

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،سینئر وائس چیئرمین میاں عبدالوحید، سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ کہ اللہ رب العزت آنے والے سال کو پوری دنیا کیلئے امن و اخوت اور ترقی و خوشحالی کا سال بنائے اور بالخصوص پاکستان کے منتشر عوام میں اتحاد و یکجہتی اور اخوت و محبت پیدا فرمائے تا کہ قوم یکجا و متحد ہوکر دہشت گردی  بد امنی  ظلم  استحصال کے خلاف مثبت کردار ادا کرتے ہوئے نئے سال میں روایتی کی بجائے اپنا حقیقی کردار اداکرتے ہوئے انتخابات میں ووٹ کی قوت سے استحصالی عناصر کا احتساب کرتے ہوئے ایسی محب وطن اور عوام دوست قیادت کا انتخاب کرے جن کے پاس ملک کو محفوظ بنانے اور عوام کو مسائل و مصائب سے نجات دلانے اور وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا وہ قابل عمل فارمولہ ہو جس پر عملدرآمد سے پاکستان ایکبار پھر دنیا میں اپنے پر امن  خوشحال اور آزاد و مستحکم ریاست کے تشخص کو پھر سے حاصل کرسکے۔