ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی بقاء کے لیے بھیجا ہے ، سہیل الیاس

Dr Tahir Ul Qadri

Dr Tahir Ul Qadri

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پاکستان کے آئین کے خلاف ہو انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ شک و شبہہ سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفاد میں جہاں پاکستان کی 18کروڑ عوام جو عزت و احترام اور جینے کا حق چاہتی ہے ، حکومت پاکستان سے یہی جاہتا ہوں کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرئے ، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں سے یہ وعدہ کیا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہو گئی، جس میں پاک صاف معاشرہ ہو گا ہر شخص اپنے گریبان میں چھانک کر دیکھ لے کہ پاکستان اس قسم کا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، کرپشن ہر شخص کو مجبور ی پر لے آئی ہے، عوام کی عزت ومال و جان کی حفاظت کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہے۔

بے گھر افراد اپنی رقوم حکومت پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اربوں روپے دے کر در بدر کی ٹھوکریںکھارہے ہیں ، ہر شہری تھانہ اور کچری سے خائف ہے ، ہسپتالوں کی بری حالت ہے، عوام جعلی ادویات جیسے مافیا کی چنگل سے بھی نکل نہیں پا رہی، پیٹرول، گیس، قتل وغارت غرض پاکستان کا ہر سرکاری محکمے کی حالت ناگفتابہ ہے، پا کستان کے علماء اور عوام نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرئے امام خمینی جیسا انقلاب آئے۔ طاہر القادری اعلیٰ بصیر ت کے حامل ہیں اگر میڈیا نے ان کا ساتھ نہ دیا تو پھر اس ملک کا حشر پہلے سے برا ہو گا۔

ایم کیو ایم کا علامہ طاہر القادری کا ساتھ دینا محب الوطنی کا ثبوت ہے۔پاکستانی عوام بھی یہ سوچ لیں کہ اگر وہ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو پہلے سے زیادہ طاہر القادری کا ساتھ دیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام محب وطن علامہ طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور ان کو اسلام آباد آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ قومی تحفظ پارٹی نے تمام محب وطن سیاسی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقعہ پر اکٹھے ہو جائیں اور اس ملک کے عوام کو عزت و وقار مہیا کرتے ہوئے تحفظ فراہم کریں۔