الیاس چوہدری صحافی کی پانچویں برسی

الیاس چوہدری (مرحوم ) کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے قومی ادارہ صحافت میں منائی گئی اور ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت ہوئی۔ صحافت کی بنیادی تعلیم و تربیت کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم ، اسلام آباد، پاکستان کا قیام الیاس چوہدری کا صحافتی سفر میں عظیم کارنامہ ہے۔ الیاس چوہدری قد آور ، مایہ ناز اور صف اول، محب وطن اور بااصول صحافی کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی صحافت کی آبیاری میں گزاری ، جسے ان کے چاہنے والے بے پناہ قدر اور عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے سرگودھا میں پریس چیمبر کا قیام و انتظام و انصرام کے ذریعے ایک منفرد صحافتی کام کرنے کا انداز اور صحافیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی اول بنیاد رکھ کر قومی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت پائی۔وہ پریس کلب سرگودھا کے صدر اور سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ ورثے میں انہوں نے اعلیٰ بصیرت والے دوستوں کی بڑی تعداد چھوڑی۔
چراغ مٹی میں رکھ دیا ہے
تاکہ زمین میں روشنی رہے