الیکشن شفاف اور منصفانہ ہونے چاہئیں: چیف جسٹس افتخار چودھری

Chief Justice Iftikhar Chaudhry

Chief Justice Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے آزادی کافی جدوجہد کے بعد حاصل کی ہے۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات آئین کی ضرورت ہے۔

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں انتخابات میں عدالتی افسران کی بطور ریٹرننگ آفیسر تقرری پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی ادارے سے معاونت کی درخواست کرے تو اسے غور کرنا چاہیے۔ فیصلہ کرنے سے قبل الیکشن کمیشن سے کچھ وضاحتیں طلب کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتی نظام کو انتخابات میں شامل کیا گیا تو عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قانون کے مطابق اور پوری ایمانداری سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ نے کافی جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی۔شکر ہے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوگیا ۔الیکشن کمیشن شاندار خدمات انجام دے رہا ہے۔