لاہور : خصوصی سافٹ وئیر سے محرم کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی

Muharram

Muharram

لاہور (جیوڈیسک) لاہور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری ہینڈآوٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ خصوصی سافٹ وئیر سے محرم کے جلوسوں کی سرویلنس کی جائے گی۔پنجاب کے تمام 9 ڈویژنوں بالخصوص لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب ہوں گے۔

معروف ویب سائیٹ گوگل سے استفادہ کرتے ہوئے جلوس کو کسی بھی جگہ سے براہ راست مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جاسکے گا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور جاسوس کتوں سے جلوس کے آغاز سے اختتام تک نگرانی میں مدد لی جائے گی۔