کرک : گیس کی لیکیج سے گھرمیں آگ لگ گئی، 2 خواتین ، 5 بچے جھلس گئے

Karak

Karak

کرک (جیوڈیسک) کرک کرک میں گیس کی لیکیج کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی ۔7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کرک کے علاقے نور آباد میں پیش آیا جہاں کمرے میں رکھے چولہے سے رات بھر گیس لیک ہوتی رہی۔

ناشتے کے لئے چولہا جلاتے ہی کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو خواتین اور ان کے پانچ بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ تمام افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔