وزیراعظم سے ڈاکٹرعاصم حسین اور ایڈمرل آصف سندیلہ کی ملاقات

Pervaiz Ashraf

Pervaiz Ashraf

وزیراعظم پرویزاشرف نے وزارت پیٹرولیم کو وزارت پانی و بجلی کے ساتھ مل کربجلی زیادہ سے زیادہ مقدار میں بنانے کیلئے فیول سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم سے مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پرویزاشرف نے انہیں ہدایت کی ہے کہ صارفین کوسردی میں بغیرخلل گیس فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ سرد موسم میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے گھریلوصارفین کوخصوصی طورپرگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے بھی ملاقات کی اور بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔