الیکشن مارچ 2013 میں ہوں گے ،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

لندن : (جیو ڈیسک) رحمان ملک نے کہاہے کہ الیکشن مارچ دوہزار تیرہ میں ہوں گے۔لندن میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن مارچ دوہزار تیرہ میں ہوں گے۔مسلم لیگ ن نے جلد الیکشن کرانے کیلئے سازشیں کیں۔۔۔انہوں نے بتایاکہ حکومت چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیج رہی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن میں ہیں۔